English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اشرف غنی کی تقریب حلف برداری میں راکٹ حملہ

القمر

افغان صدر حملے میں محفوظ رہے،دھماکے سے تقریب میں بھگدڑ مچ گئی
امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد‘اشرف غنی راکٹ حملے کے دوران محفوظ رہے
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) آج افغانستان میں اشرف غنی اور عبد اللہ عبداللہ دونوں صدور نے الگ الگ حلف اٹھایا۔ اشرف غنی نے ایوان صدر جب کہ عبداللہ عبداللہ نے کابل میں حلف اٹھایا۔اشرف غنی کی تقریب حلف برداری کے دوران دو دھماکوں کی آواز سنی گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اشرف غنی کی تقریب کے دوران راکٹ حملہ کیا گیا جب کہ فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی۔اشرف غنی راکٹ حملے کے دوران محفوظ رہے۔دھماکہ ہونے کے بعد تقریب میں بھگدڑ مچ گئی جب کہ افغان صدر نے تقریب سے خطاب جاری رکھا،دھماکے کی وجہ سے تقریب میں موجود لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔یہاں ایک بات قابل ذکر ہے کہ تقریب کے دوران امریکی ایلچی زلمے خلیل زاد بھی موجود تھے تاہم وہ بھی اس حملے میں محفوظ رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے