سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر شہریوں کو پاکستان کے سفرکرنے سے روک دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے شہریوں کے پاکستان، بھارت اور کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک کے سفر پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی سلامتی کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان، انڈیا، یورپی یونین، سری لنکا، فلپائن، سوڈان، اریٹریا، کینیا، جبوتی اور صومالیہ جانے اور وہاں سے آنے والی پروازیں معطل کر دی گئی ہیں۔
وزارت داخلہ نے پاکستان اور بھارت سمیت کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک سے اقامہ ہولڈرز والے تارکین وطن کو واپس آنے کے لیے 72 گھنٹے کی مہلت دی ہے۔
