English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 12افراد صحت یاب

القمر

سندھ میں کورونا وائرس سےشکار ہونے والے مزید 12افراد صحت یاب ہوگئے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہےکہ کراچی میں کورونا کو شکست دینے والے 12افراد صحت یاب ہوگئےہیں ،کورونا سے متاثر مریضوں کے ٹیسٹ منفی آئیں ہیں، جس کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 86ہوگئی ہے۔

مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ سندھ میں سب سے زیادہ کورونا کے مریض صحت یاب ہوئے ہیں،وائرس کا واحد حل سماجی میل جو ل میں کمی اور خود کو آئسولیٹ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون سے ہم بہت جلد اس وبا کوشکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے،عوام سے اپیل ہے کہ بتائی گئی تدابیر پر سختی سے عمل کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے