English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پختونخوا میں ایک لاکھ خاندانوں کو 6ہزار روپے دینے کی منظوری

القمر

پشاور(آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت ٹاسک فورس اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے احساس پروگرام کے علاہ زکوٰۃ فنڈ سے بھی صوبے کے ایک لاکھ مستحق خاندانوں کو 12ہزار روپے دینے کی منظوری دی ہے اسکے علاوہ احساس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں وفاقی حکومت کی طرف سے 22لاکھ خاندانوں کو 4 مہینوں کے لیے 12ہزار روپے یکمشت ریلیف پیکج دیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میںانہی
خاندانوں کو خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے تین مہینوںکے 6ہزار روپے یکمشت فراہم کی جائینگے ریلیف پیکج انتہائی شفاف طریقے سے آن لائن دیا جائیگا۔ اجلاس میں وزیر صحت کورکمانڈر ، آئی جی پولیس، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو کورونا سے نمٹنے کیلیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ طورخم بارڈر کے بارے میں اجلاس کو بتایا گیا کہ طورخم بارڈر 6سے 9اپریل تک چار دنوں کیلیے کھول دیا گیا ہے تا کہ ہمارے پھنسے ہوئے افغان بھائی واپس اپنے وطن جا سکیں۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے خصوصی ہدایت کی ہے کہ صوبے میں موجود تبلیغی مہمانوں کا خصوصی خیا ل رکھا جائے تبلیٖغی بھائیوں کی بروقت اسکریننگ اور ٹیسٹنگ کو یقینی بنایا جائے تا کہ وہ جلد اپنے گھروں کو واپس جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے