English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا ایمرجنسی میں ڈاکٹرز کی ضرورت ہے، بیرسٹر ظفر اللہ

القمر

اسلام آباد(آن لائن+اے پی پی)معروف قانون دان و پی ایم ڈی سی ملازمین کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ کورونا ایمرجنسی میں ڈاکٹرز کی ضرورت ہے،15 ہزار نئے ڈاکٹرز نے رجسٹریشن کی درخواستیں دیںلیکن حکومت نے ریگولیٹر ادارے پی ایم ڈی سی کو ہی بند کر رکھا ہے۔بیرسٹر ظفر اللہ نے کہاکہ آپ ادارے تو نہ بند کریں، بیشک اپنے بندے لگا لیں مگر اداروں کو تو چلائیں۔علاوہ ازیںوزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نینیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں 5 لاکھ این۔95 ماسک آ چکے ہیں، بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج کے بعد جس طرح ان سے ڈیل کیا گیا میں بطور ڈاکٹر اور معاون خصوصی برائے صحت اس کی مذمت کرتا ہوں، ڈاکٹرز ہمارے فرنٹ لائن کے ہیروز ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے