کراچی (اسٹاف رپورٹر ) حکومت کی ہدایت پر تاشقند، دوشنبے اور بغداد میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر 2 خصوصی پروازیں پیر کو اسلام آباد پہنچ گئیں ۔ پاکستان کے لیے بین الاقوامی پروازیں بند ہونے کی وجہ سے یہ مسافر تاشقند، دوشنبے اور بغداد میں پھنسے ہوئے تھے ۔ پی آئی اے کی خصوصی پروازوں سے مسافروں کے اسلام آباد پہنچنے پر تما م مسافروں کا سواب ٹیسٹ لیا جائے گا اور سارے مسافروں کو 24 گھنٹے کے لیے مقامی ہوٹل میں قر نطینہ میں رکھا جائے گا۔ ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں ان مسافروں کو گھر جانے
کی اجازت دی جائے گی ۔ درایں اثنا امارات ائر لائن کا خصوصی طیارہ دبئی کی شاہی فیملی کے 14 ارکان کو لے کر کراچی سے دبئی روانہ ہوگیا۔ روانگی سے قبل کراچی ائر پورٹ پر شاہی خاندان کے ارکان کی مکمل اسکریننگ کی گئی اور ان کے سامان کو بھی ڈس انفیکشن کیا گیا۔ امارات کی خصوصی پرواز EK 9231 کے لیے حکومت پاکستان نے خصوصی اجازت دی تھی۔
تاشقند، دوشنبے اور بغداد میں پھنسے پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے
القمر
