English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی: حکومت کا ہر شہری کو سرجیکل ماسک گھر کی دہلیز پر پہنچانے کا فیصلہ

القمر

انقرہ: ترک حکومت نے کوروناوائرس سے بچاؤ کے لیے شہریوں کے گھروں پر سرجیکل ماسک پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق ترک وزارت صحت نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ 20 سال کم اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد کے علاوہ تمام شہری سرجیکل ماسک کے لیے پوسٹل سروس سے رابطہ کر سکتے ہیں، پوسٹل سروس کے ذریعے ہر شہری کو پانچ سرجیکل ماسک دیے جائیں گے۔

وزارت صحت کے مطابق یہ فیصلہ مفاد عامہ میں کیا گیا ہے، سرجیکل ماسک کی خریداری کے لیے شہری دکانوں ، میڈیکل اسٹور اور اسپتالوں میں قطاریں بناتے ہیں، جس سے کوروناوائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ پیدا ہوتا ہے۔

کچھ دنوں قبل ترک صدر رجب طیب اردوان نے شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ بغیر ماسک کے عوامی مقامات پر نہ جائیں۔

خیال رہے کہ ترک میں اس وقت نیم کرفیو ہے جس میں 20 سال سے کم اور 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو گھروں سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔

ترکی میں کوروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 30 ہزار 217 جبکہ 649 اموات ہوچکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے