ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کی افغان حکومت کو تنبیہ

امریکا نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت طالبان سےمعاہدہ کرلےورنہ صدرٹرمپ امریکی امداد روک سکتےہیں۔

بین الاقوامی  میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے افغان حکومت کویہ تنبیہ دو ہفتے پہلےدورہ افغانستان میں کی تھی۔

مائیک پومپیو نے وارننگ دیتےہوئے کہا کہ افغان حکومت طالبان سےمعاہدہ کرلےورنہ صدرٹرمپ امریکی انخلا اور امداد روک سکتےہیں۔

 رواں سال فروری میں امریکا اور طالبان نے امن معاہدے پر دستخط کیے تھے، معاہدے کے مطابق افغانستان میں القاعدہ اور داعش سمیت دیگر تنظیموں کے نیٹ ورک پر پابندی ہوگی، دہشت گرد تنظیموں کے لیے بھرتیاں کرنے اور فنڈز اکٹھا کرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی جب کہ معاہدے کے تحت افغان حکومت نے 5 ہزار گرفتار طالبان کو رہا بھی کرنا تھا۔

اس سلسلے میں افغان حکوت اور طالبان میں مذاکرات ہوئے جو بے سود ثابت ہوئے، طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر افغان حکومت سے مذاکرات ختم کرنے کا اعلان  کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو قیدیوں کی رہائی کے عمل کی تصدیق کے لیے کابل بھیجا گیا تھا تاکہ تصدیق کی جاسکے کہ معاہدے کے تحت قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع ہوا ہے کہ نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں