English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مستحقین تک راشن پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے، طارق تالپور

القمر

ڈگری (نمائندہ جسارت) ڈگری تحصیل کی یوسی صوفن شاہ کے گاؤں مبارک نوحانی میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ مزدوروں اور مستحق خاندانوں میں رکن سندھ اسمبلی میر طارق علی خان تالپور، ضلعی وائس چیئرمین میر احمد خان تالپور، میر زاہد حسین تالپور اور یونین کونسل صوفن شاہ کے چیئرمین رئیس زنوں خان نوحانی کی جانب سے راشن بیگز تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی میر طارق علی خان تالپور نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے سندھ حکومت نے لاک ڈائون کا یہ مشکل فیصلہ کیا۔ سندھ حکومت کو احساس ہے کہ کاروبار بند کرنے سے مزدور طبقہ پریشان ہے مگر ان کی صحت کے لیے یہ فیصلہ کرنا مجبوری تھا، کیونکہ کورونا کا کوئی بھی علاج کسی ترقی یافتہ ملک میں بھی دریافت نہیں ہوا۔ صرف احتیاط ہی اس سے بچائو کا واحد حل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پریشان حال متاثرہ مزدور خاندانوں کے ساتھ سندھ حکومت شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے گھر تک راشن پہنچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ مخیر حضرات بھی سندھ حکومت کے ساتھ اس مشکل گھڑی میں تعاون کررہے ہیں۔ ہم پوری قوم کے اتحاد اور ایثار سے یہ مشکل جنگ ضرور جیتیں گے اور سندھ سمیت پورے ملک کی رونقین دوبارہ بحال ہوں گی۔ اس موقع پر پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اعظم خان نوحانی صلاح الدین، وڈیرہ محمد جونیجو اور یونین کونسل کے دیگر معززین بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے