English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اقلتیں ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں شانہ بشانہ کردار ادا کررہی ہیں،ذکراللہ مجاہد

القمر

لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پاکستان کی تمام اقلتیں ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں شانہ بشانہ کردار ادا کررہی ہیں۔ جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن نسل اورمذہب سے بالا تر ہو کر خدمت خلق میں مصروف عمل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیکوروڈ پر سیکھ کمیونٹی کے گوردوارے میں 100 خاندانوں میں خشک راشن اور اینٹی کورونا سامان تقسیم کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان احمد جمیل راشد، صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف سمیت سیکھ کمیونٹی کے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے۔ ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستان میں غیر مسلم شہریوں کو بھی وہی حقوق حاصل ہیں جو مسلمانوں کو حاصل ہیںاُن حقوق میں سے پہلا حق جو حکومت پاکستان اور اسلامی معاشرہ کی طرف سے انہیں حاصل ہے وہ حقِ حفاظت اور مکمل مذہبی آزادی ہے۔ پاکستان میں تمام اقلتیں مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں اور مکمل طور پر امن و سکون کے ساتھ زندگی بسر کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کے غریب اور مستحق طبقے میں بلا تفریق راشن تقسیم کیا ہے جس میں لاہور کی تمام اقلیتیں بھی شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا نے جہاں پوری دنیا کے 200 سے زائد ممالک کو متاثر کیا وہاں پاکستان میں بھی ان متاثر ممالک میں شامل ہے لیکن ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے ہاں یورپین ممالک کی نسبت یہ وبا کم ہے ۔مگر لاک ڈاؤن کی وجہ سے غریب اور سفید پوش طبقہ کے افراد بھوک اور فاقوں پر مجبور ہوگئے ہیں۔ سر پر ست اعلیٰ الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بالا امتیاز رنگ ونسل اور مذہب کے ہر طبقہ کو ریلیف فراہم کرنے کیلیے اقدامات کرے اگر نعروں اور دعوؤں آگے بڑھ کر عملی اقدامات نہیں کیے گئے کورونا اور بھوک افلاس کی وجہ سے ملک میں انسانی المیہ پیدا ہوسکتا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا سے نجات کیلیے ہر فرد توبہ استغفار اور حفاظتی تدابیر کو اپنائے رکھے انشاء اللہ ایک قوم بن کر کورونا نجات حاصل کریں گے ۔ اس موقع پر سیکھ کمیونٹی کے نمائندے جسیر سنکھ لائلپوری نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں سیکھ اور کرسچین کمیونٹی کو یاد رکھنے پر سراج الحق کے مشکور ہیں۔بعدازاں جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے جانب سے گوردوارے اور ملحقہ گلیوں میں اینٹی کورونا سپرے بھی کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے