English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا سے نمٹنے کے اقدامات کررہے ہیں،وفاق کا عدالت عظمیٰ کو جواب

القمر

اسلام آباد(اے پی پی+مانیٹرنگ ڈ یسک )کورونا وائرس از خود نوٹس،وفاقی حکومت نے عدالت عظمیٰ میں جواب جمع کرادیا۔وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور عوام کے تحفظ کے لیے متفقہ فیصلے کیے گئے ہیں۔وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کیس میں عدالت عظمیٰ میں جواب جمع کرا دیا۔وفاقی وزارت صحت کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور عوام کے تحفظ کے لیے متفقہ فیصلے کیے گئے ہیں۔حکومت نے بتایا کہ ملک بھر کے 154 اضلاع میں مشتبہ مریضوں کے لیے قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے، تفتان،چمن اور طور خم بارڈر کراسنگز پر مزید سختی کردی گئی، تمام عالمی ائر پورٹس پر خصوصی کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔حکومت نے کہا کہ ملک بھر میں 83 مقامات پر کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی شناخت کے لیے 83 تھرمل اسکینرز لگائے، دارالحکومت اسلام آباد میں قرنطینہ کے لیے 300 بستر اور مصدقہ مریضوں کے لیےاسپتالوں میں 154 بیڈز مختص کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کورونا سے نمٹنے کے لیے ناکافی سہولیات پر پہلا از خود نوٹس لیتے ہوئے حکومت سے جواب طلب کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے