ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیاوزیر اعلیٰ سندھ بھوک سےعوام کے مرنے کا انتظار کر رہے ہیں؟ فردوس عاشق

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہےکہ وزیر اعلیٰ سندھ کیا وہ بھوک سے بندوں کے مرنے کا انتظار کر رہے ہیں؟

فردوس عاشق نے عوام کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کا یہ بیان کہ غربت اور بھوک سے آج تک کوئی بندہ مرتے نہیں دیکھا ،باعث ِ تعجب ہے، کیا وہ دیہاڑی داڑ، مزدور اور محنت کش سے ملے ہیں؟ وزیراعلی سندھ کراچی میں قرنطینہ میں بیٹھنے کی بجائے اندرون سندھ میں سسکتی عوام کی حالت زار پر ترس کھائیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی متعلقہ مشترکہ فورم کی موجودگی میں لمبی لمبی پریس کانفرنسیں سیاست نہیں تو اورکیا ہے؟ پہلے دن سے عرض کر رہے ہیں کہ ملک کو سیاست کی نہیں قومی وحدت اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے عوام کی حفاظت اس وقت سب کی اولین ترجیح ہونا چاہئے،کائرہ صاحب وزیر اعلیٰ سندھ کے جذبے سے کوئی انکاری نہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں