سندھ حکومت نے کراچی میں کوروناوائرس سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کو سیل جبکہ روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے کورونا ٹیسٹ کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے.
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے کو مکمل سیل کیا جائے گا، کورونا کے بڑھتے کیسز سے مایوس ہوں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی سے گزشتہ 24 گھنٹو ں کے دوران 77کیسز کچی آبادی میں رپورٹ ہوئےہیں ، کورونا کو ختم کرنے کے لیے سماجی فاصلہ رکھنا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئسولیش کے بغیر کرونا پر قابو نہیں پایا جاسکتا،ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں کو مکمل سیل کرکے کورونا ٹیسٹ کی تعداد بڑھائی جائے گی۔
