English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا کیخلاف وزیراعظم کا ساتھ دیں،سیاست نہ کریں،فردوس عاشق اعوان

القمر

اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلا جواز تنقید کرنے والوں کی لاعلمی پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔ کورونا کے خلاف وزیر اعظم کا ساتھ دیں،سیاست نہ کریں۔وزیراعظم عمران خان نے مستحق افراد، مزدورں اور محنت کشوں کیلیے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پیکیج دیا۔ پنجاب نے اگلے محاذ پر ڈٹے ڈاکٹروں نرسوں اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ کورونا کے خلاف لائن آف ڈیوٹی پر مامور کسی سرکاری ملازم یا ڈاکٹر کی قیمتی جان کا خدانخواستہ ضیاع ہوتا ہے تو پنجاب حکومت نے انہیں شہداء پیکیج دینے کا اعلان کیا ہے۔ ہفتہ کو معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ گریڈ 1 سے 16 تک کے خاندانوں میں 40 لاکھ جبکہ گریڈ 17 سے اوپر 80 لاکھ کی امداد شامل ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے 1 کروڑ 20 لاکھ غریب عوام کو 12000 روپے فی کس امداد دی، اس مد میں144 ارب غریبوں میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 اپریل سے لے کر اب تک ملک بھر کے تقریباً 41 لاکھ 40 ہزار خاندانوں میں 49 ارب 68 کروڑ 5 لاکھ روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والے ’’پہلے حقائق جانیں اور پھر بولیں‘‘۔ سیاست کے بجائے تمام صوبوں میں کورونا وائرس کنٹرول کرنا اصل مشن ہے۔ عمران خان کورونا اور بھوک دونوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔ اس جنگ میں سب ان کا ساتھ دیں کیونکہ یہ وقت سیاست کا نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے