ہانگ کانگ (مانیٹرنگ ڈیسک) ہانگ کانگ پولیس نے گزشتہ سال ملک میں اصلاحات کا مطالبہ اور غیر قانونی احتجاج میں شامل ہونے کے الزام میں 14 جمہوریت نواز قانون سازوں ، کارکنوں اور ایک میڈیا ٹائکون کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں 81 سالہ سابق قانون ساز مارٹن لی کے علاوہ جمہوریت کے حامی البرٹ ہو ، لی چیؤک یان، آو نوکین اور مقامی اخبار ایپل ڈیلی کے بانی میڈیا ٹائیکون جمی لا شامل ہیں۔
ہانگ کانگ: جمہوریت نوازمیڈیا ٹائیکون سمیت 14 افراد گرفتار
القمر
