English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حیدرآباد ،بازاروں میں بے ہنگم رش ،پولیس و رینجرز غائب

القمر

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد میں اتوار کے روز دکانیں کھلنے پر سماجی فاصلے کے تمام اصول دم توڑ گئے بازاروں چاند رات کا سماء، بے ہنگم رش،پولیس ورینجرز غائب حیدرآباد کے مختلف علاقوں بالخصوص لطیف آباد میں اتوار کے روز اشیائے خورونوش کے علاوہ دیگر دکانیں بھی کھل گئیں اور عوام نے موقع کو غنیمت جان کر خریداری شروع کردی جس کے باعث بازاروں میں رش بڑھ گیا اور ٹریفک جام ہوگیا۔ اس دوران سماجی فاصلے کے تمام اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر لوگ خریداری کرتے رہے۔ اس دوران پولیس ورینجرز کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔ یہ سلسلہ شام پانچ بجے تک جاری رہا، آخری دو گھنٹوں میں تو بدترین ٹریفک جام ہوگیا، تمام دکانیں شام پانچ بجے تک کھلی رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے