حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) منشیات فروش کی گرفتاری پولیس اور سی آئی اے پولیس کو مہنگی پڑ گئی، ملزم کورونا کا متاثرہ نکلا، اے سیکشن کے دس سمیت سی آئی اے سینٹر کے چالیس اہلکاروں کے ٹیسٹ، سی آئی اے سینٹر کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا گیا ملزم کبیر عباس کو تین روز قبل اے سیکشن پولیس نے پانچ لیٹر شراب سمیت گرفتار کیا تھا جس کے بعد اس کو سی آئی اے سینٹر میں رکھا گیا جو کہ سی آئی اے پولیس کو مہنگا پڑ گیا ملزم کا ٹیسٹ کرنے پر اس کو کورونا مثبت آگیا جس کے بعد ڈی ایس پی سی آئی اے منیر عباسی سمیت چالیس اہلکاروں کو سی آئی اے سینٹر کو قرنطینہ سینٹر قرار دے کر یہاں رکھا گیا ہے جس میں دس اہلکاروں کا تعلق اے سیکشن سے بھی ہے دوسری جانب تھانہ سٹی میں گرفتار ہونے والے ملزم ندیم میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد سٹی تھانے کے پانچ اہلکاروں کو قرنطینہ بھیج دیا گیا جہاں ان کے ٹیسٹ کرائے گئے تاہم پولیس اہلکاروں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
حیدرآباد ،گرفتار ملزم کورونا کا مریض نکلا،سے آئی اے سینٹر قرنطینہ میں تبدیل
القمر
