ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹام اینڈ جیری کے ہدایت کار انتقال کرگئے

پراگ: بچوں کی سب سے کامیاب کارٹون سیریز ‘ٹام اینڈ جیری’ اور ‘پوپائے دی سیلر مین’ کےہدایت کار جین ڈچ 95 سال کی عمر انتقال کرگئے۔

ڈچ میڈیا رپورٹس کے مطابق جین ڈچ کی موت کے حوالے سے ‘سی زیچ’ کے پبلشر پیٹر ہیمیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے جمعرات کے روز اچانک ان کا انتقال ہوگیا جبکہ زیچ نے دیگر تفصیلات اور موت کی وجہ کے حوالےسے کوئی بات نہیں کی۔

جین ڈچ نے بچوں کے پسندیدہ ترین کارٹون ‘ٹام اینڈ جیری’ کے 13 قسطوں کی ہدایت کاری کی تھی جبکہ انہوں نے مشہور کارٹون ‘پوپائے دی سیلر مین’ کی بھی چند قسطوں کی ہدایت کاری کی ۔

جین ڈچ کی فلم ‘منرو’ کو بہترین اینی میٹڈ فلم کیلئے آسکر ایواڈ سے نوازا گیا تھا جبکہ 1964میں ان کی دو فلموں کو آسکر ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا۔

واضح رہے کہ آسکر یافتہ اینی میٹرجین ڈچ کو 2004 میں ‘دی ونسر میک کے ایوارڈ’ سے بھی نوازا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں