English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی ادارہ صحت کے خلاف امریکامیں ہرجانے کا دعویٰ دائر

القمر

نیویارک (صباح نیوز+اے پی پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد نیویارک کے 3شہریوں نے عالمی ادارہ صحت کے خلاف عدالت میں ہرجانے کا دعوی دائر کر دیا۔ فیڈرل کورٹ میں دائر کیے گئے دعوے میں عالمی ادارہ صحت پر کورونا سے بچائو کے لیے بروقت اقدامات، منظم عالمی کوششوں اور آگاہی دینے میں ناکامی کا الزام عاید کیا گیا ۔امریکی شہریوں کے ہرجانے کے دعوے میں کورونا کو عالمی وبا قرار دینے میں تاخیر، علاج کے لیے گائیڈ لائنز اور سفری پابندیوں کا مشورہ نہ دینا بھی شامل ہیں۔دوسری جانبعالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہینوم گیبریسس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں بدترین وقت ابھی آنا باقی ہے، ہمیں اس کے لیے تیار رہنا چاہیے، ہم اس بات کا اندازہ نہیں لگا سکتے کہ کورونا وائرس اب کس ممالک میں مزید تباہی پھیلائے گا، مگر ایک بات واضح ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حالات مزید خرابی کی طرف ضرور جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی کسی بھی ملک کو لاک ڈائون میں نرمی نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے حقائق سے متعلق امریکا سے کچھ بھی نہیں چھپایا بلکہ اسے پہلے روز سے ہی حقائق سے آگاہ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے