English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو لنگڑا قرار دے دیا‘برہمی کااظہار

القمر

واشنگٹن (صباح نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو لنگڑا قراردے دیا ۔ اپنی ایک ٹویٹ میں امریکی میڈیا کو لنگڑا کہتے ہوئے لکھا ہے کہ وائٹ ہائوس میں روزانہ پریس کانفرنس کا کوئی مقصد نہیں، لنگڑا میڈیا صرف جارحانہ سوال کرتا ہے اور بعد میں سچائی یا حقیقت کی رپورٹنگ درست طور پر نہیں کرتا۔ اس سے انہیں (امریکی میڈیا کو)ریٹنگ تو مل جاتی ہے لیکن امریکی عوام کو صرف جھوٹی خبریں ملتی ہیں۔ اس پر وقت اور توانائی صرف کرنا فضول ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخابات کا وقت قریب ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاس میں تقریبا روزانہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہوچکا ہے، جنہیں وہ واضح لیکن غیر اعلانیہ طور پر اپنی صدارتی مہم کے لیے استعمال کر رہے ہیںتاہم ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیروں کا کہنا ہے کہ روزانہ پریس کانفرنس سے ٹرمپ کی مقبولیت بڑھنے کے بجائے بہت تیزی سے نیچے جارہی ہے جس کا براہِ راست اثر ان کی صدارتی مہم پر پڑے گا۔ اس لیے انہیں مشورہ دیا گیا ہے کہ فی الحال وہ پریس کانفرنس کرنے سے جتنا دور رہیں، ان کی انتخابی مہم کے لیے اتنا ہی بہتر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے