کولمبو (آن لائن) سری لنکا نے پیر کو وائرس لاک ڈائون ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے اسے مزید ایک ہفتے کے لیے بڑھا دیا ہے‘ ملک گیر پابندیوں کے نفاذ کو ہٹانے جانے کے اعلان کے چند گھنٹے بعد حکومت نے حکم واپس لے لیا اور اس میں 4 مئی تک توسیع کردی ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس میں دارالحکومت کولمبو میں ایک گنجان آباد علاقہ ہے جہاں 81 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔