راوالپنڈی : بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں ایک خاتون شہید اور 8سالہ بچی زخمی ہوگئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارتی فوج نےخودکارہتھیاروں اورراکٹس سےجان بوجھ کرشہری آبادیوں کونشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 36سالہ خاتون یاسمین شہیدہوگئیں، شہیدیاسمین کاتعلق گاؤں ریدسےتھا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی فائرنگ سے گاؤں موہرہ چھترکی ایک 8 سالہ بچی بھی زخمی ہوئی ہے۔
