English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم کی غذائی اشیا برآمد کرنے پر پابندی کی ہدایت

القمر

اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث غذائی اشیا کی قلت سے بچنے کے لیے وفاقی حکومت نے اشیا کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اور معاونین خصوصی نے شرکت کی۔

اجلاس میں کابینہ نے غذائی اشیا کی بیرون ملک برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا، غذائی اشیا پر پابندی سے متعلق جائزہ دو ہفتوں کے بعد لیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں کابینہ نے ای سی سی کے 22 اور 27 اپریل کے فیصلوں کی توثیق جبکہ مزدوروں کے لیے پہلے مرحلے میں 75 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دی۔

وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی سماجی بہبود اور صنعتوں کے وزیر کو جامع لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی۔ مشیر خزانہ نے کابینہ کو مسابقتی کمیشن کے انضباطی امور پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وفاقی کابینہ نے شائستہ بانو کی قائم مقام چیئرپرسن مسابقتی کمیشن تعیناتی کی منظوری دی۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں صحافیوں اورصحافتی تنظیموں کے لیے گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے ہیلتھ کیئر ورکرزکے لیے مالی معاونت کے پیکیج کی بھی منظوری دی، پیکیج اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ہیلتھ ورکرزکے لیے ہے۔ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ کورونا کی ڈیوٹی کے دوران ہیلتھ کیئرورکر کی موت پر اسے شہداء پیکیج دیا جائے گا۔

اجلاس کے اختتام پر وزیراعظم عمران خان نے تمام وزارتوں کو کارکردگی کی بہتری کے لیے تھنک ٹینک قائم کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے