English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بدین احساس کفالت ایمرجنسی سینٹرز پر آنے والی خواتین سے رشوت طلب

القمر

بدین(نمائندہ جسارت)بدین کے احساس کفالت ایمرجنسی فنڈ کے قائم سینٹرز پر 12ہزار روپے وصول کرنے آنی والی خواتین اور مرد حضرات سرعام پولیس لوگوں سے رشوت وصول کرنے کے بعد چھوڑنے لگی اور خواتین کی تذلیل بھی ہوتی رہتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلامیہ ڈگری کالج بدین میں احساس کفالت ایمرجنسی فنڈ میں آئے ہوئے مستحقین کے 12ہزار وصول کرنے کے لیے آنے والی خواتین کی سرعام کٹوتی کی جارہی ہے سینٹر کے اند ر موجود سادہ لباس پولیس اہلکار فرمان ملاح اور ماڈل تھانے بدین کے ہیڈ محرر حنیف پھنور،اے ایس آئی ذولفقار شر کی جانب سے ڈوائیز مالکان سے ملی بھگت کرکے من پسند لوگوں کو پیسے وصول کرنے کے لیے اندر چھوڑا جاتا ہے۔ خواتین سے 500سے1000ہزار کٹوتی کی جارہی ہے اور پیسے نہ دینے والی خواتین کو تذلیل کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس کی وجہ دور دراز سے آنے والی خواتین انتظار کرکے واپس چلی جاتی ہیں ۔ذرائع سے مطابق پولیس رشوت دینے والے لوگوں کو سینٹرز کے اندر داخل ہونے کی اجازت دیتی ہیں اور سینٹر مالکان سے جلد پیسے نکلوانے کے لیے سفارش کی جاتی ہیں رقم کی حصول کے لیے آنی والی خواتین و مرد حضرات نیاحتجاجی مظاہرہ کیا لیکن کسی نے بھی تاحال نوٹس نہیں لیاجس کی وجہ سے دوبارہ خواتین کی تذلیل کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے