English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیٹرول کی اصل قیمت پر 99.7 فیصد ٹیکس کی وصولی

القمر

کراچی: ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمت پر 99.7 فیصد ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت 81 روپے 58 پیسے فی لیٹرکرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کے اعتبار سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 35 روپے 73 پیسے اور اس پرٹیکس 35 روپے 61 پیسے ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پیٹرول پرفرائٹ اور او ایم سی منافع وغیرہ 10 روپے 24 پیسے ہے۔

مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ حکومت کا پیٹرول کی قیمت پرٹیکس 56 فیصد تھا جب کہ رواں ماہ حکومت کا پیٹرول کی قیمت پر ٹیکس 99.7 فیصد ہے۔ واضح رہے کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 44 روپے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کی تھی تاہم وزیراعظم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 سے 30 روپے تک کمی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے