English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیر:مجاہدین سے جھڑپ میں کرنل اور میجر سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

القمر

مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہنڈوارا میں مجاہدین  کےساتھ جھڑپ میں بھارتی فوج کے کرنل،میجر ،پولیس افسر اور دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری فوجی آپریشن کے دوران اسے بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے، مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑاکے علاقے چانجی مولامیں مجاہدین کےساتھ جھڑپ میں بھارتی فوج کے کرنل اور میجر سمیت 5 اہلکار ہلاک ہوگئے جن میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہےجبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جھڑپ کے دوران2 مجاہدین بھی شہید ہوگئے۔

واقعہ میں ہلاک ہونے والے بھارتیوں میں  کرنل آشوتوش شرما،میجرانوپ سود، پولیس سب انسپکٹر محمد صغیر قازی شامل ہیں

واقعہ کے بعد علاقے میں بھارتی فورسز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے اور علاقے کا محاصرہ کرکے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران بھارتی فوج اورمجاہدین کیے درمیان جھڑپوں میں تیزی آگئی ہے جس میں بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے،اس سے قبل 6 اپریل کو مجاہدین کے ساتھ جھڑپ میں 8 بھارتی کمانڈوز ہلاک ہوگئے تھے  جبکہ 18 اپریل کو ہونے والے ایک اور واقعہ میں سی آر پی ایف کے 4 جوان ہلاک ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے