English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈاکٹرمیری موت کے اعلان کے لیے تیارتھے،برطانوی وزیراعظم

القمر

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ علاج کرنے والے ڈاکٹر میری موت کے اعلان کے لیے تیار تھے۔

غیر ملکی زرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے اپنے کورونا وائرس سے متعلق کہا کہ کورونا سے میری موت ہوجاتی ہے تو ڈاکٹروں کے پاس پورامنصوبہ تھا کہ اچانک انتقال ہونے کی صورت میں کیا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ علاج کرنے والے ڈاکٹر میری موت کے اعلان کے لیے بھی تیارتھے تاہم اسپتال میں مجھے بہت آکسیجن دی گئی تھی مگر مایوسی اس بات کی تھی کہ طبیعت بہتر کیوں نہیں ہورہی۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ طبیعت کی خرابی محسوس کرنے کے باوجود کام جاری رکھنےکی کوشش کی تاہم اس تجربےنے بیماری سے لڑنے اورملک کو معمول پر لانے کے لیے زیادہ پرعزم بنادیا ہے۔

واضح رہے کہ 55 سال کے بورس جانسن نے27 مارچ کو کورنا کی ہلکی علامات کا اظہارکیا تھا جس کے بعد انہوں نے آئسولیشن اختیار کرلی تھی بورس جانسن کو3 دن آکسیجن لگی رہی اور12 اپریل کو اسپتال سے فارغ کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے