English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ترکی کے جنگی طیاروں نے یونانی وزیرکا ہیلی کاپٹر روک لیا

القمر

ایتھنز (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک فوج کے جنگی طیاروں نے سمندر میں عسکری مشقوں کے دوران فضا سے گزرنے والے یونانی وزیر دفاع کا ہیلی کاپٹر روک لیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق یونانی حکومت کا کہنا ہے کہ ان کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر جس پر وزیر دفاع اور آرمی چیف سمیت سینئر افسران سوار تھے، بحیرہ ایجیئن کے ایک جزیرے پر سے گزر رہا تھا کہ اس دوران ترکی کے جنگی طیاروں نے اسے گھیرنے کی کوشش کی۔ وزارت دفاع نے الزام عائد کیا کہ واقعے سے قبل ترکی اور یونان کے جنگی طیاروں کے درمیان ٹکراؤ کی کیفیت پیدا ہو گئی تھی۔ دونوں ممالک کے مابین کشیدہ صورت حال اس وقت پیدا ہوئی جب سمندر میں ترک فوج مشقیں کررہی تھی۔ واضح رہے کہ ترکی اور یونان دونوں نیٹو عسکری اتحاد کے رکن ہیں، تاہم دونوں کے مابین گہرے اختلافات بھی چلے آ رہے ہیں۔ یونانی وزیر دفاع نیکوس بانا یوٹو بولوس اور آرمی چیف جنرل کونزانٹیونوس فلورس ایک ہیلی کاپٹر پر اینوسیس جزیرے کو عبور کرکے ترکی کی سرحد کے قریب بنے فوجی اڈوں کامعاینہ کرنے جا رہے تھے۔ یونان کے سرکاری خبر رساں ادارے آنا کے مطابق ترکی کے 2 جنگی طیاروں نے وزیر دفاع اور آرمی چیف کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کو 3500 فٹ کے فاصلے سے گھیرنے کی کوشش کی، جس کے بعد دنوں جنگی طیارے جزیرے پر صرف 1700 فٹ کی بلندی پر موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے