English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رمضان شوگر ملز کیس: حمزہ شہباز پر 12 مئی کو فرد جرم عاید کی جائیگی

القمر

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما پنجاب اسمبلی
میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو ضمنی ریفرنس میں فرد جرم کیلیے 12 مئی کو طلب کر لیا۔ گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے کیس کی سماعت کی، کورونا وائرس کے باعث حمزہ شہباز کیخلاف رمضان شوگر ملز کیس میں فرد جرم عاید نہ ہوسکی۔ جیل حکام نے کورونا وائرس کے باعث اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو جیل سے نہ لانے کی رپورٹ پیش کی۔ مسلم لیگ(ن) کے صدر و سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے وکیل چودھری محمد نواز نے اپنی حاضری مکمل کروائی۔ نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کے سی ای او ہیں، رمضان شوگر ملز کیلیے مقامی آبادیوں کے نام پر 36 کروڑ روپے کی لاگت سے تحصیل بھوانہ کے قریب سیوریج نالہ بنوایا گیا، شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اس کے لیے قومی خزانے کا استعمال کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے