English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیف جسٹس کا پمز اسپتال کی ڈاکٹر عائشہ عیسانی کی اپیل سننے سے انکار

القمر

اسلام آباد (اے پی پی) چیف جسٹس گلزار احمد نے پمز اسپتال کی ڈاکٹر عائشہ عیسانی کی ترقی سے متعلق دائر اپیل سننے سے انکار کر دیا ،چیف جسٹس نے ڈاکٹر عائشہ کی جانب سے سیکرٹری کیڈ کے خلاف دائر اپیل کسی دوسرے بینچ میں مقررکرنے کا
حکم دیدیا ۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے درخواست گزار کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آپ کی مؤکلہ ڈاکٹر عائشہ گڑ بڑ کر رہی ہیں، مجھے ان کا کیس نہیں سننا، کیس کو کسی دوسرے بینچ میں مقرر کیا جائے۔ ڈاکٹر عائشہ نے دلائل دیے کہ میں نے ایسا کچھ نہیں کیا عدالت کو غلط تاثر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے