English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کیلیے منصوبہ بندی کر رہا ہے

القمر

نئی دہلی (آن لائن) بھارت پاکستان کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کے حوالے سے بلیک لسٹ کروانے کیلیے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں مضبوط کیس بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، بھارت کی جانب سے اس مقصد کیلیے بعض جعلی دہشت گرد تنظیموں اور مقبوضہ کشمیر میں ’’ریزیسٹینس فرنٹ‘‘ کی طرز کے نئے کردار کو نمایاں کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی سیکرٹری خارجہ کنول سیبال کا کہنا ہے کہ طالبان امن معاہدے میں اہم کردار اور امریکی حمایت کے باعث پاکستان کو ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ کروانا اتنا آسان بھی نہیں۔ بھارتی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرچہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو اپنے 27 نکاتی ایکشن پلان پر پورا اترنے کیلیے مزید وقت دیا گیا ہے لیکن نئی دہلی نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کے حوالے سے پاکستان پر عالمی دبائو میں اضافے کیلیے کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے