پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 25 ہزار 837 جبکہ 594 مریض انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 9,093، پنجاب میں 10,033 ،بلوچستان میں 1,725 ،خیبر پختونخواہ 3,956 ،گلگت بلتستان میں 394 ، اسلام آباد میں 558 اورآزاد کشمیر میں 78 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔
سندھ میں موزی مرض سے 171، پنجاب میں 183 ، خیبرپختونخوا میں 209، بلوچستان میں 24، اسلام آباد 04 گلگت بلتستان میں 03 اموات ہوئیں جبکہ 7 ہزار 530 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 993 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 1,764 نِئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 35 اموات ہوئیں۔
ملک بھرمیں اب تک 2 لاکھ 57 ہزار 247 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں تاہم پاکستان میں 16 فیصد مریضوں میں کورونا بیرون ملک سے آئے افراد کے ذریعے منتقل ہوا جبکہ 82 فیصد مریضوں میں کورونا مقامی طور پر منتقل ہوا۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 39 لاکھ 17 ہزار 564 افراد متاثر، 2 لاکھ 70 ہزار720 افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 13 لاکھ 44 ہزار 120 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
Another 35 deaths from Corona in the country, the number rose to 594
