ملک میں کورونا وائرس سے مزید 30 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 599 ہو گئی ہےجبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 26 ہزار 435 تک پہنچ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 11 ہزار 993 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 1,764 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق کورونا سے اب تک 599 افرادجاں بحق جبکہ 7 ہزار 530 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے 10 ہزار 33، سندھ میں 9 ہزار 691،خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 956، بلوچستان 1 ہزار725، اسلام آباد 558، آزاد کشمیر 78 اورگلگت بلتستان میں 394 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 209 اموات ہوئی ہیں۔ پنجاب میں 183، سندھ میں 176، بلوچستان 24، اسلام آباد 04 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3 افراد جاں بحق ہوئے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے 163 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
