English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

الازہر نے اخوانی پروفیسر کی تعیناتی کالعدم قرار دے دی

القمر

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کی معروف درس گاہ جامعہ الازہر نے ملک کی سب سے بڑی مذہبی جماعت اخوان المسلمون سے منسلک ایک پروفیسر کو یونیورسٹی کے ماتحت اکیڈمی کا سربراہ مقرر کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق چند روز قبل یونیورسٹی کے ایک پروفیسر ڈاکٹر عطا عبدالعاطی محمد محمد السنباطی کو جو جامعہ الازہر میں اصول فقہ کے پروفیسر ہیں، علما اور مبلغین کی تیاری کے لیے قائم کردہ اکیڈمی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا، مگر ان کا اخوان المسلمون سے تعلق سامنے آنے کے بعد انہیں اس عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ دعاۃ اور مبلغین اکیڈمی میں اندرون اور بیرون ملک بھیجے جانے والے علما، محققین، مفتیان اور دیگر مذہبی رہنمائوں کی تربیت کی جاتی ہے۔ اکیڈمی کی قیادت ایک سال کے لیے جامعہ الازہرکے کسی اعلیٰ پروفیسر کو سونپی جاتی ہے، تاہم اس عہدے میں سال کے بعد تجدید کی جا سکتی ہے۔ اعلیٰ تعلیم کالج کے سابق ڈین پروفیسر السنباطی کے دعاۃ اکیڈمی کا سربراہ مقرر کیے جانے کے بعد سیسی نوازوں نے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف مہم شروع کردی تھی۔ اس دوران پروفیسر السنباطی کی سابقہ ٹوئٹس بھی شیئر کی گئیں، جن میں انہوں نے اخوان المسلمون کی حمایت کی تھی۔ ایک ٹوئٹ میں انہوں نے میدانِ رابعہ عدویہ میں دھرنا دینے پر اخوان المسلمون کی حمایت کی تھی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اخوان المسلمون کے حامی مظاہرین کیخلاف کریک ڈائون پر فوجی صدر عبدالفتاح سیسی اور پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے