English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یمن میں بمباری سے 4 شہری جاں بحق‘ بچہ زخمی

القمر

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کے صوبہ حجہ میں بمباری کے نتیجے میں 4 شہری لقمہ اجل بن گئے۔ معالجین کی تنظیم ڈاکٹرز ودآؤٹ باؤنڈریز کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری اعلان کے مطابق سعودی سرحدوں سے متصل صوبے حجہ میں ایک 7 سالہ بچے کا آنکھ پر کارتوس لگنے کے بعد علاج شروع کیا گیا ہے جب کہ بچے کے والد سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب سعودی عسکری اتحاد نے اس سلسلے میں کوئی اعلان جاری نہیں کیا۔ علاوہ ازیں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے کمانڈر محمد عبدالکریم الحمران کے قتل کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کمانڈر الحمران طویل جھڑپ کے دوران ہلاک ہوئے لیکن جائے وقوع اور وقت کے حوالے سے مصدقہ اطلاعات تاحال حاصل نہیں ہو سکیں۔ روسی نیوز ایجنسی کے مطابق عبدالکریم کو یمن کے شہر سروہ میں نشانہ بنایا گیا۔ یونیسکو میں یمن کے مستقل مندوب محمد جمعہ نے ٹوئٹر پر واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عبدالکریم الحمران حکومتی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے ہیں۔ یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی یک مطابق حمران کی تدفین دارالحکومت صنعا میں کردی گئی ہے۔ محمد عبدالکریم الحمران یمن کے وسطی علاقے کے 2 صوبوں میں حوثیوں کے کمانڈر تھے اور ان کی ہلاکت رواں برس حوثی باغیوں کا سب سے اہم جانی نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔ حوثی جنگجوؤں کے ترجمان نے 30 اپریل کو دعویٰ کیا تھا کہ مآرب شہر کے علاوہ اطراف کے تمام علاقوں اور فوجی اڈوں پر کنٹرول کر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے