English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت: قرنطینہ مراکز سے کورونا کے مریض فرار ہونے لگے

القمر

نئی دلی: بھارت میں قرنطینہ مراکز میں رکھے گئے کورونا وائرس کے مریض مراکز سے فرار ہونے لگے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست بہار کے ضلع نوڈا میں قائم قرنطینہ مراکز میں موجود مریضوں کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے جس کے باعث اب وہ فرار ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نوڈا کے قرنطینہ مراکز میں رکھے گئے تمام افراد تارکین وطن ہیں جنہیں کورونا کا مریض قرار دے کر قرنطینہ سینٹر میں زبردستی رکھا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوڈا کے قرنطینہ سینٹر میں 150 افراد کو رکھا گیا تھا تاہم ان میں سے 70 افراد فرار ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے تصاویر بھی جاری کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 62 ہزار 939 جبکہ 2 ہزار 109 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے