English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاپتا امریکی ہمارے پاس نہیں‘ افغان طالبان۔غورصوبے میں تصادم‘11ہلاک

القمر

کابل/ ہرات (خبر ایجنسیاں) طالبان نے امریکی کنٹریکٹر مارک فریرچز کی گمشدگی سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ یہ امریکی کنٹریکٹر رواں برس جنوری کے آخر میں افغانستان میں لاپتا ہو گیا تھا۔ جرمن نشریاتی اداے کے مطابق طالبان کے سیاسی ترجمان سہیل شاہین نے اتوار کو کہا کہ طالبان کو اس لاپتا امریکی سے متعلق کوئی علم نہیں ہے۔ دریں اثنا افغانستان کے وسطی غور صوبے میں گزشتہ روز سرکاری سطح پر خوراک عطیہ کرنے کی تقریب میں جان لیوا تصادم کے نتیجے میں2 پولیس اہلکار سمیت11 افراد ہلاک ہوگئے ۔ صوبائی دارالحکومت فیروزکوہ میں سیکڑوں افراد گورنر کے دفتر کے سامنے جمع تھے جب ایک قطری گروپ امداد تقسیم کر رہا تھا۔ غور کے صوبائی کونسل کے نائب سربراہ عبد الرحمن اکشان نے غیر ملکی خبر رساںادارے کو بتایا کہ امداد وصول کرنے کے لیے قطار میں کھڑے کچھ افراد نے یہ سمجھ کر مظاہرہ کیا کہ غریب خاندانوں میں غیر منصفانہ طور پر اشیائے خورونوش تقسیم ہو رہی ہیں‘ کئی مظاہرین نے گورنر کے دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں ان کے اور جائے وقوع پر موجود پولیس کے درمیان تصادم ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے