English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشیائی صحافی کے سوال پر ٹرمپ آگ بگولا

القمر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیائی صحافی کے سوال پر پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کرچلے گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر صحافیوں کےسوالات کا سامنا نہ کرسکے اورپریس کانفرنس ادھوری چھوڑگئے ، امریکی صدر سے خاتون صحافی نے سوال پوچھنے لگی تو ٹرمپ نے سوال ہی پورا نہیں ہونے دیا اوردوسری صحافی کی طرف متوجہ ہوگئے ۔

جس پر امریکی صدر کے اس رویے پردوسری خاتون صحافی نے کہا کہ وہ چاہیں گی کہ پہلے صحافی ہی کاسوال پہلے پورا سن لیا جائے۔اس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مزید آگ بگولا ہوگئے اورصحافی کی بات کا ٹ دی۔

بعدازاں صحافی نے اپنا سوال پوچھنا شروع کیا تو ٹرمپ نے ان کا سوال بھی نہ سنا اور پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کرچلے گئے۔

دوسری جانب سے امریکی  نجی ٹی وی کے چیف میڈیا نمائندے نےصدر ٹرمپ کے اس اقدام کو نسل پرستی قرار دیا۔ برائن اسٹیلٹر نے کہا کہ صدر ٹرمپ دونوں صحافیوں کے سوالات سننا ہی نہیں چاہتے تھے، یہ نسل پرستی ہے کہ کوئی ایشین امریکی صحافی کی طرف دیکھے اورکہے کہ پوچھ لو چین پرسوال۔ اسٹیلٹر نے کہا صدر ٹرمپ نسلی اقلیت سے تعلق رکھنے والے صحافیوں سے متعصبانہ رویہ اپناتے ہیں۔

خیال رہے کہ ماضی میں صدر ٹرمپ سیاہ فام صحافی اپریل رائن سے طنزیہ  پوچھ چکے ہیں کہ کیا وہ کانگریشنل بلیک کاکس کےسربراہ سے ان کی ملاقات کرواسکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے