ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا وائرس: سعودی حکومت نے ٹیکس میں تین گنا اضافہ کردیا

ریاض: سعودی عرب نےکورونا وائرس کے بعد معیشت کی بحالی کے لیے ٹیکس میں تین گنا اضافہ کردیا۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودئ حکومت نے معیشت کو دوبارہ مستحکم کرنے کے لیے ویلیو ایڈڈ ٹیکس تین گنا بڑھا دیے جبکہ سرکاری ملازمین کے رہائشی الاؤنس بھی معطل کردیے ہیں۔

سعودی وزارت خزانہ کے مطابق یہ تکلیف دہ اقدامات معیشت کو دوبارہ مستحکم کرنے کے لیے ضروری ہیں تاکہ کورونا وائرس سے پھیلنے والی معاشی تباہی پر جلد از جلد قابو پایا جاسکے۔

وزارت خزانہ کے مطابق یکم جولائی سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس 5 فیصد کے بجائے 15 فیصد ہوجائے گا جبکہ یکم جون سے رہائشی الاؤنس بھی معطل کر دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سعودی حکومت نے دو سال قبل ویلیو ایڈڈ ٹیکس کرایا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکس بڑھانے سے 26.6 ارب ڈالر کے اضافے کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں