ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت کا جنگی جنون‘ کنٹرول لائن پربلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری

سیری(صباح نیوز)بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا۔ ماہ رمضان میں بھی کھوئی رٹہ سیکٹرکنٹرول لائن پر فصل کی کٹائی کے دوران بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری، بھارت نے سول آبادی کو نشانہ بنایا،جس سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہو ئی۔ پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ان کی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کو سانپ سونگھ گیا ۔واضح رہے کہ پوری دنیا اس وقت کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہے مگر بھارت جو خود کو جمہوریت کا علمبردار سمجھتا ہے، آئے روز کنٹرول لائن پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا اپنا معمول بنا لیا ہے کھوئی رٹہ سیکٹر لائن آف کنٹرول کے سرحدی علاقوں ٹائیں ، کینٹھی ، چتر ، بھینسہ گالہ میں گزشتہ کئی روز سے بھارتی فوج فضل کی کٹائی کے دوران نہتے معصوم شہریوں پر فائر نگ اور گولہ باری کرتی ہے جس سے ان کے قیمتی املاک اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں