ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا میں کورونا سے ہلاکتیں  2 لاکھ  98 ہزار سے تجاوز کرگئیں

عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 439 ہو گئی ہیں۔

عالمی وبا کووڈ 19 یعنی کورونا وائرس سے دنیا کے مختلف ملکوں  میں متاثرہ افراد کی تعداد 44 لاکھ  45 ہزار 571 ہوگئی جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات2  لاکھ  98 ہزار 439 ہوگئیں۔

امریکا  میں 14 لاکھ 30 ہزار افراد کورونا سے متاثر،اموات85 ہزار197 ہوگئیں ،دوسرے نمبر پر برطانیہ ہے جہاں 2 لاکھ 29 ہزار افراد متاثر،اموات کی مجموعی تعداد 33 ہزار186 ہوگئیں، اسپین میں 2 لاکھ 71 ہزار افراد متاثر،اموات27 ہزار104 ہوگئیں۔

اٹلی میں 2 لاکھ 22 ہزار افراد کورونا سے متاثر،اموات 31 ہزار 106 ،روس میں 2 لاکھ 42 ہزار افراد متاثر،اموات2212 ، فرانس میں ایک لاکھ 78 ہزار افراد کورونا سے متاثر،اموات27 ہزارسے زائد ہوگئیں۔

برازیل میں ایک لاکھ 90 ہزار افراد کورونا سے متاثر،اموات13 ہزار240 ، جرمنی میں ایک لاکھ 74 ہزار افراد متاثر،اموات7861 ہوگئیں، ایران میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 12 ہزار، اموات 6783 ، اور ترکی میں ایک لاکھ43 ہزار افراد کورونا سے متاثر،اموات3952 ہوگئیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کوروناوائرس سے متاثر16 لاکھ 69 ہزار 177 افراد صحت یاب  ہوگئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں