English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعظم پیراشوٹرز کا راستہ روک کرحقیقی کارکن کوحق دیں، نجیب ہارون

القمر

کراچی : تحریک انصاف کے رہنما نجیب ہارون نے وزیر اعظم سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پیراشوٹرزکاراستہ روک کرحقیقی کارکن کو اس کا حق دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابقوزیراعظم عمران خان نےمستعفی ہونے والے رکن قومی اسمبلی اور کراچی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما نجیب ہارون سے ملاقات کی اور ان کے تحفظات کو سنا۔

ذرائع کا کہنا ہے ک نجیب ہارون نے وزیراعظم کو کراچی سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور کہا کہ کراچی کو اپنا حق ملنا چاہیے، کراچی میں وفاق کی جانب سے ترقیاتی پیکج پر عملدرآمد نہیں ہوسکا، کے فور سمیت متعدد منصوبے التواء کا شکار ہیں، اس کا نوٹس لیا جائے۔

رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے کہا کہ کابینہ میں موجود کراچی کے ایم این ایز ہماری نمایندگی نہیں کرتے،دیگر ایم این ایز میں سے کسی ایک کو کابینہ میں نمائندگی دی جائے،تحریک انصاف کو انصاف کی راہ پر گامزن رہنے میں ہم سب کی بھلائی ہے۔

نجیب ہارون نے یہ بھی کہا کہ کابینہ میں غیر منتخب افراد کی شمولیت نہیں ہونی چاہیے، پیراشوٹرز کا راستہ روک کر حقیقی کارکن کو اس کا حق ملنا چاہیے، تحریک انصاف کے انصاف کی راہ پر گامزن رہنے میں ہم سب کی بھلائی ہے، عوام کی نظریں ہم پر ہیں ہمیں کچھ کرکے دکھانا ہے۔

ذرائع کے مطابق نجیب ہارون نے وزیراعظم سے کہا کہ مطالبات تسلیم ہونے تک استعفے کے فیصلے پر قائم ہوں اور  پارلیمنٹ کے کسی سیشن میں شرکت نہیں کروں گا۔

وزیر اعظم نے نجیب ہارون کے مطالبات سننے کے بعد کہاکہ آپ کے مطالبات درست ہیں جائزہ لے کر مطالبات پورے کریں گے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں ایک اور غیر منتخب شخصیت کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد وزیراعظم کی کابینہ کامجموعی حجم بڑھ کر 51 ہوگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے