اسلام آباد(صباح نیوز)کورونا وائرس کے تناظر میں موبائل نیٹ ورکس پرموجود تمام جی ایس ایم اے منظورشدہ آئی ایم ای آئی جو
ابھی تک پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہیں، ایسے آئی ایم ای آئی کی رجسٹریشن کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کی جانب سے مزید 3جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔یہ توسیع موجودہ صورتحال میں عوام کوآسانی اورسماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔ اس طرح کے موبائل ڈیوا ئسز کی بلاکنگ 4 جون 2020 ء سے کی جائے گی اور ایس ایم ایس کے ذریعہ اس کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
کورونا کے پیش نظرموبائل ڈیوائس بلاکنگ کی آخری تاریخ میں3جون تک توسیع
القمر
