واشنگٹن ( آن لائن ) امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی صورتحال دنیا کے کئی ممالک سے بہتر ہے، پاکستان نے وبا سے نمٹنے کے لیے بروقت نیشنل ایکشن پلان ترتیب دیا۔ ان خیالات کا اظہار امریکا میں پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے ٹیلی مباحثے میں کیا۔ اس موقع پر پاک امریکا تعلقات، افغانستان میں قیام امن اور کورونا کی روک تھام کے لیے پاکستان کے اقدامات پر گفتگو کی۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے ترقی پذیر ممالک کے لیے گلوبل ڈیٹ ریلیف کا آئیڈیا پیش کیا، پاک امریکا تعلقات میں گزشتہ ڈیڑھ سال میں مثبت پیش رفت ہوئی، امریکا نے پاکستان کو10 ترجیح ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے اور پاکستان کے لیے15 ملین ڈالرز کی فنڈنگ کا بھی اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سنجیدگی، اخلاص سے افغان امن کے قیام کے لیے کوششیں کیں، اس مقصد کے حصول کے لیے پاکستان اپنا تعاون جاری رکھے گا۔
پاکستان میں کورونا کی صورتحال کئی ممالک سے بہتر ہے‘ اسد مجیدخان
القمر
