English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا وائرس کا ایڈز سے کوئی تعلق نہیں, سعودی وزارت صحت

القمر

ریاض: سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا کہ کوروناوائرس سے متعلق کئی افواہیں گرش کررہی ہیں جن میں سے ایک افواہ کوروناوائرس کا ایڈز سے تعلق کے حوالے سے پھیلائی جارہی ہے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کا ایڈز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ لوگوں کو چاہئیے کہ غلط افواہیں پھیلانے سے عوام میں خوف پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں امراض مختلف نوعیت کے ہیں جو ایک دوسرے سے بالکل علیحدہ ہیں۔ جو لوگ ایڈز اور کروناوائرس کا تعلق ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ عوام میں خوف پھیلانے کا باعث بن رہے ہیں۔
کوروناوائرس کے علاج کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس وبا کا اب تک کوئی خاطر خواہ علاج سامنے نہیں آیا ہے تاہم ماہرین اس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
خیال رہے کہ کروناوائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے ایسی ادویات کا بھی استعمال کیا گیا ہے جو قوت مدافعت کو بڑھانے میں معاون ہو۔ ان ادویات میں ایڈز کی دوا بھی شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے