وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ مقبوضہ کشمیرمیں مودی کاآر ایس ایس سےمتاثرہ نظریہ بالکل واضح ہے ،بھارت اپنی ریاستی دہشتگردی سےدنیاکی توجہ ہٹانےکی کوشش کررہاہے۔
عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کےحق خودارادیت کودہشتگردی قراردینےکی کوشش کررہا ہے،مقبوضہ کشمیرمیں نوجوانوں کی بڑی پیمانے پرگرفتاریاں کی جارہی ہیں، بھارتی افواج کشمیری بچوں اورخواتین کےخلاف پیلٹ گنزاستعمال کررہی ہیں۔
ثالثاً خودارادیت کیلئےاہل کشمیر کےجدوجہد کےحق کو(سلامتی کونسل کی قراردادیں جس کی ضامن ہیں) پاکستان کی ایماء پرکی جانے والی دہشت گردی کا رنگ دیکر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی سےدنیا کی توجہ ہٹاتے ہوئے پاکستان کیخلاف ایک جعلی کارروائی کے امکانات پیدا کئے جائیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) May 17, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نےمقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی لاک ڈاؤن کیا ہوا ہے، جس کی وجہ سے کشمیری خوراک اورادویات جیسی بنیادی ضروری اشیاسےمحروم ہیں۔
