کراچی : صدر کراچی تاجر اتحاد عتیق میر کا کہنا ہے کہ ایس او پیزپر100فیصدعمل کرناآیندہ 6دنوں میں بھی ممکن نہیں، اس سال عید پر 10ارب روپےسےزیادہ کی خریداری نہیں ہوگی۔
نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے عتیق میر نے کہا کہ گذشتہ سال عیدپر35ارب روپےکی خریداری ہوئی تھی،اب تک 10ارب روپےکی بھی خریداری نہیں ہوسکی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شام 4بجےتک مارکیٹ کھولنےکی اجازت ہےجس کےباعث عوام کا رش بڑھا،حکومت سندھ نے40سےزیادہ شاپنگ مالزکوبندکر رکھاہے، جس کی وجہ سے خریداری گذشتہ سال کے مقابلے میں کم ہوگی۔
