English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

۔31ممالک سے مریضوں کو ترکی آنے کی اجازت دینگے،وزارت صحت

القمر

انقرہ(اے پی پی) ترکی کی وزارتِ صحت کی جانب سے وبا کے ماحول میں زندگی کو معمول پر لانے کے سلسلے میں 20 مئی سے 31 ممالک سے مریضوں کو ترکی آنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق اس سلسلے میں عراق، لیبیا، آذر بائیجان، جارجیا، ترکمانستان، ازبیکستان، قزاقستان، یونان، یوکیرین، روس، جبوتی، الجزائر، کوسووا، مقدونیہ، البانیہ، بوسنیا، رومانیہ، سربیا ، بلغاریہ، موولڈووا، صومالیہ ، کویت، قطر، بحرین، عمان، جرمنی، برطانیہ، ہالینڈ، پاکستان، کرغزستان، شمالی
قبرصی ترک جمہوریہ مریضوں کو ترکی آنے کی اجازت دے دی جائے گی اور ایک مریض کے ہمراہ زیادہ سے زیادہ ایک ساتھی کو ملک میں داخلے کی اجازت ہو گی۔ترکی آنے والوں کا پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔دوسری جانب ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ کورونا مخالف جدوجہد میں ترکی ابتک 80 ممالک کو طبی سامان کی ترسیل کردی ہے۔ وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ وبا کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں 135 ممالک سے موصول ہونے والے طبی سازو سامان کی درخواست میں سے 80 کو پورا کیا گیا ہے، 114 ممالک سے 70 ہزار ترک شہریوں کو وطن لایا گیا ہے اور انہیں 14 روزہ قرنطینہ سے گزارا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے