عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 974 ہو گئی ہیں۔
عالمی وبا کووڈ 19 یعنی کورونا وائرس سے دنیا کے مختلف ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد 49 لاکھ 89 ہزار 546 ہوگئی جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر 19 لاکھ 61 ہزار 62 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں 15 لاکھ 70 ہزار 583 افراد کورونا سے متاثر،اموات 93 ہزار533 ہوگئیں ،دوسرے نمبر پر برطانیہ جہاں 2 لاکھ 48 ہزار 818 افراد متاثر،اموات کی مجموعی تعداد 35 ہزار341 ہوگئیں، اسپین میں 2 لاکھ 78 ہزار 803 افراد متاثر،اموات 27 ہزار778 ہوگئیں۔
اٹلی میں 2 لاکھ 26 ہزار 699 افراد کورونا سے متاثر،اموات 32 ہزار 169 ، روس میں 2 لاکھ 99 ہزار 941 افراد متاثر، اموات 2837 ، فرانس میں ایک لاکھ 80 ہزار 809 افراد کورونا سے متاثر، اموات 28 ہزار 22 سے ہوگئیں۔
برازیل میں 2 لاکھ 71 ہزار 885 افراد کورونا سے متاثر،اموات 17 ہزار 983 ، جرمنی میں ایک لاکھ 77 ہزار 827 افراد متاثر،اموات 8193 ہوگئیں، ایران میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 24 ہزار 603، اموات 7119 ، اور ترکی میں ایک لاکھ 51 ہزار 615 افراد کورونا سے متاثر،اموات 4199 اور انڈیا میں ایک لاکھ 68 ہزار86 افراد متاثر، اموات کی تعداد 3 ہزار 303 ہوگئیں۔
