پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 48 ہزار 91 جبکہ 1017 مریض انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 18,964 پنجاب میں 17,382 ،بلوچستان میں 2,968 خیبر پختونخواہ 6,815، گلگت بلتستان میں 579 ، اسلام آباد میں 1.235اور آزاد کشمیر میں 148 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔
سندھ میں موزی مرض سے 316، پنجاب میں 297 ، خیبرپختونخوا میں 351، بلوچستان میں 38، اسلام آباد 10، گلگت بلتستان 04 اور آزاد کشمیر 01 اموات ہوئیں جبکہ 14 ہزار 155 افراد مہلک وبا سے مکمل طورپرصحتياب ہوچکے ہیں۔
ملک بھرمیں اب تک 4 لاکھ 29 ہزار600 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 15 ہزار 346 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2,193 نِئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 32 اموات ہوئیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 50 لاکھ 89 ہزار 615 افراد متاثر، 3 لاکھ 29 ہزار 724 افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 20 لاکھ 23 ہزار 472 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
